ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسہ مضبوط

0

ممبئی: دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور پڑنے سے بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپیہ ایک پیسہ کے اضافے کے ساتھ فی ڈالر 75.60 روپے تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز ہندوستانی کرنسی چھ پیسے کی گراوٹ کے ساتھ  75.61 روپے فی ڈالر پربند ہوئی تھی۔ دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے نرم پڑنے سے روپیہ اچھی شروعات ہوئی اور یہ 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.49 روپے فی ڈالرپر کھلا اور ایک وقت میں مضبوط ہوکر 75.42 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی گرواٹ سے بھی روپے کو مضبوطی ملی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ روپے کی ابتدائی مضبوطی کے بعد ریزرو بینک نے کمرشیل بینکوں کے توسط سے مارکیٹ سے ڈالر خریدے،جس کے نتیجے میں روپیہ کاروبار کے اختتام تک 75.60 ڈالر فی ڈالرتک نیچے آ گیا اور بالآخر اسی سطح پر بند ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS