بنگلورو: آر ایس ایس کارکنان نے کشمیری طلباء میں تقسیم کیا کھانا اور سینیٹائزر

0

کورونا وائرس کے اس بحران میں آر ایس ایس کارکنان اور رضاکاروں نے بنگلورو کے نیلمانگلا علاقے میں پھنسے کشمیری طلباء کو کھانا اور سینیٹائزر تقسیم کئے۔ 
ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان جموں و کشمیر کے کئی طلباء دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 
خیال رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس 'سنگھ کی بات' کے دوران کہا کہ سنگھ کارکنان بغیر کسی امتیازی سلوک کے لاک ڈاون میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن کو مدد کی ضرورت ہے وہ ہمارے اپنے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام 130 کروڑ ہندوستانی ہمارے اپنے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بحران میں مدد کریں۔ 
کورونا وائرس اس وقت بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر سے لوگ پریشان ہے۔ ایسے دور میں اس طرح کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS