کتنی فائدے مند ہوگی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی مسلمانوں سے بات چیت؟

0

نئی دہلی(ایجنسی) : پچھلے کچھ عرصے سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت باقاعدگی سے مسلم دانشوروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وہ اماموں سے ملنے مسجد میں بھی گے اور مدرسہ جاکر بچوں سےبھی ملاقات کی۔ آر ایس ایس اسے معمول کی بات چیت قرار دے رہی ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ سنگھ مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا سیاسی ونگ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی رضاکار رہے ہیں۔ اس کا ذکر وہ خود بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ ایسے میں جب سنگھ مسلم برادری کے ساتھ بات چیت بڑھا رہا ہے تو کیا یہ بی جے پی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا؟ بی جے پی اور سنگھ دونوں پر مسلم مخالف ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دونوں اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔ بی جے پی کا ماننا ہے کہ تین طلاق پر پابندی کے بعد بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS