روٹری کلب اور پی آئی بی نے 50 ہزار ماسک تقسیم کئے

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی کورونا وبا کے دوران مختلف تنظیموں سے لوگوں کی مدد کی اپیل کے پیش نظر روٹری کلب آف دہلی ہیریٹیج نے دوبارہ استعمال کیے جانے والے 50 ہزار ماسک کی فراہمی کی ہے۔
روٹری کلب یہ ماسک اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت کام کرنے والے پریس انفارمیشن  بیورو (پی آئی بی) کے ساتھ تال میل کرکے تقسیم کر رہا ہے۔ یہ ماسک
خواتین درزیوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں بنائے ہیں۔
پی آئی بی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ دھتوالیہ  نے آج یہ ماسک تقسیم کئے۔ دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجیو جین اور روٹری ہیرٹیج کے صدر راکیش
جین نے اس میں تال میل کی ذمہ داری نبھائی۔ یہ ماسک دہلی پولیس اور کندریہ بھنڈار  کے ملازمین کے لئے دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے صحافیوں کو بھی ماسک دیئے
گئے تھے۔روٹری انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی سروس تنظیم ہے جو دنیا بھر میں انسانی خدمت، خیر سگالی اور امن قائم کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS