روہت کی شاندار بلے بازی کے سبب ممبئی نے کولکاتاکو 49رن سے ہرایا

0

دبئی (یواین آئی):196رن کے ہدف کرتے ہوئے کالکاتا کی ٹیم محض  20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔
کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما کی 80 رن کی شاندار اننگز سے ممبئی انڈینس نے کلکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف آج آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ روہت نے اپنی نصف سنچری 39 گیندوں میں مکمل کی اور وہ اننگز کے 18 ویں اوور میں تین چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سوریا کمار یادو نے 28 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رن کی شراکت کی۔ سوربھ تیواری نے 13 گیندوں پر ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے ۔ کوئٹن ڈی کاک صرف ایک رن بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ ڈی کاک کو نوجوان تیزگیندباز شیوم ماوی نے اپنا شکار بنایا ۔ڈی کاک کے دوسرے اوور میں آوٹ ہونے کے بعد روہت اور سوریہ نے دوسرے وکٹ کے لئے 90 رن کی شراکت کی۔ سوریا جب اپنی نصف سنچری سے تین رن دور تھے تو مورگن کے تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے ۔ سوریا کا وکٹ 98 کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد روہت نے سوربھ تیواری کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 49 رنز جوڑے ۔ تیواری کو سنیل نارائن نے آؤٹ کیا۔روہت نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 30 رن جوڑے ۔ ہاردک نے 13 گیندوں پر 18 رن میں دوچوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ 19 ویں اوور میں آندرے رسیل کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے ۔ ممبئی کے لئے اپنا 150 واں میچ کھیلنے والے کیرون پولارڈ نے سات گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 13 رن بنائے ۔ کنال پانڈیا ایک رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔ کلکتہ کی طرف سے شیوم ماوی نے 32 رن پر دو وکٹ جبکہ نارائن نے 22 رن پر ایک وکٹ اور رسیل نے 17 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS