CRICKET INDIA ROHIT OUT
نئی دہلی: ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ روہت کو اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی۔20مقابلے میں بلے بازی کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ دوبارہ میدان پر نہیں اتر سکے۔ روہت نے اس مقابلے میں 60رن بنائے تھے اور اس کے بعد وہ ریٹائرہرٹ ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس مقابلے کے لئے کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا تھا اور انکی غیرموجودگی میں روہت نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ لیکن روہت کے زخمی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل نے ان کی جگہ کپتانی کی تھی۔ راہل نے حالانکہ میچ کے بعد روہت کی چوٹ پر کہا تھا وہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گے لیکن اب سمجھا جاتا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ روہت سے پہلے سلامی بلے باز شکھر دھون بھی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے دورہ میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور اب روہت کا اس طرح باہر ہونا ٹیم انڈیا کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ ہندستان کو نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ فروری سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ خیال رہے کہ ہندستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی۔20سیریز میں 0-5سے شکست دی تھی۔
روہت شرما زخمی، ون ڈ ے او رٹیسٹ ٹیم سے باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS