ممبئی:مہاراشٹر کے دھلے ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک تیز رفتار گاڑی فلائی اوور سے ٹکرا کر ندی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 7 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ونچور گاؤں کے قریب چالیس گاؤں میں ہوا ہے۔ ڈرائیور
بوری ندی سے گزرتے ہوئے گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکا اور حادثہ ہوگیا ہے۔
آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ 7 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آفیسر نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے چھند واڑا ضلع کے رہنے والے مزدور گنی کی کھیتی کے لیے عثمان آباد جارہے تھے۔ سبھی زخممیوں کو استپال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS