بہرائچ:اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے فخر پور علاقے کے گاؤں چکسوگہنا کے سامنے آج نیشنل ہائی وے پر بے قابو گیس لدے ٹرک نے پان کی دوکان پر کھڑے تین افراد کو ٹکر ماردی۔اس حادثے میں اس شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دیگر دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں پون سنگھ ،پریم لال اور سنجے فخرپور کے رہنے والے ہیں۔پون سنگھ گیتا پٹرول پمپ پر منیجر کے طور پر کام کرتے تھے۔اسی پٹرول پمپ پر کام کرنے والے سیلس مین سنجے و ان کے چچا پریم لال پان کی دوکان پر کھڑے ہوکر گفتگو کررہے تھے۔اسی اثناء میں بہرائچ کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے تینوں کو ٹکر ماردی۔جس میں پریم لال کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ دیگر دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ٹرک موقع سے فرار ہوگیا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
بہرائچ:ٹرک کی ٹکر سے تین افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS