آر جے ڈی کے ساتھ کانگریس اور بایاں محاذ نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا

0

آر جے ڈی کے ساتھ کانگریس اور بایاں محاذ نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا
پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی )کے ساتھ ہی کانگریس اور بایاں محاذ جماعتوں نے بھی نتیش کمار کی قیادت میں آج بننے جارہی قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے )حکومت کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
آرجے ڈی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر کے حلف برداری تقریب کے بائیکاٹ کے پارٹی کے فیصلے کی جانکاری دی گئی ہے ۔ ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ ”آرجے ڈی حلف برداری کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ تبدیلی کا مینڈیٹ این ڈی اے کے خلاف ہے ۔ مینڈیٹ کو ”شاسنا دیش “یعنی حکمراں طبقہ کے ذریعہ بدل دیا گیا۔ بہار کے بیروزگاروں،کسانوں،ٹھیکہ پر بحال ملازمین،نیوجت اساتذہ سے پوچھیں کہ ان پر کیا گذررہی ہے۔این ڈی اے کی جعلسازی سے عوام میں اشتعال ہے۔ ہم عوامی نمائندہ ہیں اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں“۔
کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پریم چند مشرا نے کہاکہ بہار کی عوام نے بدلاﺅکے عزم کے ساتھ اسمبلی انتخاب میں ووٹ کیا، لیکن حکومت کی ہدایت پرانتظامی مشنری نے مہا گٹھ بندھن کی جیت کو ہار میں بدلنے کی سازش کی۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے مینڈیٹ کی چوری کی گئی ہے۔ جس حکومت نے مینڈیٹ کو بدلنے کی سازش کی ہے ویسی حکومت کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کا کوئی مطلب نہیںہے ۔
سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی سکریٹری کنال نے کہاکہ ان کی پارٹی نے بھی این ڈی اے حکومت کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ سی پی آئی ایم ایل کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی )اور سی پی آئی ایم نے بھی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے ۔غورطلب ہے کہ مسٹر نتیش کمار آج شام 4.30 بجے گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ساتویں مرتبہ وزیراعلیٰ عہدہ کی حلف لیںگے ۔ کمار کے ساتھ ان کے کابینہ کے کچھ اراکین بھی حلف لینے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS