وجے واڑہ کے سرکاری جنرل اسپتال میں اے آر ٹی سنٹر میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کو حال ہی میں اچانک سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ اس کے سینے کے ایکسرے رپورٹ دیکھنے کے بعد اس کو کووڈ 19 اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کو موت ہو گئی۔
ایک دن قبل ہی کووڈ-19کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کی موت اور اس طرح بغیر علامات کے کئی مرضوں کی اچانک اموات نے آندھرا پردیش میں اس اہم موضوع کو سرخیوں میں لایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ اگر بغیر علامات کے مریض مستحکم دکھائی دیتے ہیں لیکن وائرس نے ان کے جسم کے اعضاء کو پہلے ہی نقصان پہنچایا ہوتا ہے ، جزوی طور پر جب خون کی اور آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو اس کے سبب ڈاکٹروں کے پاس متاثرین کو بچانے کا وقت نہیں رہتا ہے۔
ڈاکٹر وامسی کرشنا نے کہا کہ خون میں آکسیجن کی سطح بہت کم ہونے کے باوجود کچھ کووڈ -19 مریض میں علامات ظاہر نہیں ہوتی۔ جب اچانک اموات کی بات آتی ہے تو ، 'سائلنٹ ہائپوکسیا' اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں اچانک موت کا باعث بن سکتی ہیں۔
آندھرا یونیورسٹی (اے یو) ڈاکٹر جی سدھاکر نے کہا کہ علامات کی عدم موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ نقصان نہیں ہوسکتا۔ جب تک مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے ہوسکتا ہے کہ اس سے کچھ وقت پہلے سے ہی اس کی حالت نازک حالت ہو گئی ہو، جس سے اہم اعضاء کو نقصان پہنچا ہو۔ اور یہی شاید کچھ مریضوں میں اچانک اموات کا سبب ہو۔ دراصل ، علامتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیماری تیزی سے پھیل سکتی ہے۔