یہاں عوامی حقوق کو بحال کیا جائے:یوسف تاریگامی

    0

    سری نگر:سی پی آئی (ایم )کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے 36 مرکزی وزرا کے ہفتہ سے شروع ہونے والے یک ہفتہ دورہ جموں کشمیر کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ دورہ کشمیری عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ مرکزی وزرا یہاں پرانی باتوں کو ہی دوہرائیں گے جب کہ زمینی سطح پر انہیں عمل میں نہیں لایا جائے گا۔
    سب سے زیادہ ضروت وادی میں عوامی حقوق کو بحال کرنے کی ہے۔ تاریگامی کہا:'وادی کے سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے اور علاقائی جماعتوں کی سرگرمیوں کو بھی روکا گیا ہے جب کہ یہاں سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں عوامی حقوق کو بحال کیا جائے'۔تاریگامی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری حکم نامے کو یہاں مانا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کو بحال کیا جانا چاہئے اور یہاں انٹرنیٹ خدمات بحال ہونی چاہئے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS