تبدیلی مذہب پر ریزرویشن ختم ہو

0

نئی دہلی:ہندومذہب میں ریزرویشن کا فائدہ حاصل کرنے والے شخص کو تبدیلی مذہب کی صورت میں اس کیلئے ریزرویشن کی سہولت ختم کرنے کا مطالبہ لوک سبھا میں کیا گیا۔لوک سبھا میںبی جے پی کے نشی کانت دوبے نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب میں رہتے ہوئے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات وغیرہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریزرویشن کا فائدہ ملتا ہے، کیونکہ ریزرویشن کا نظام ان طبقات کیلئے آئین بنانے والوں نے آئین میں کیا ہے اور ملک کی پارلیمنٹ ان برادریوں کے لوگوں کو یہ حق دے رہی ہے، لیکن ایسے لوگ مذہب تبدیل کرنے پر بھی ان سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS