مسقط میں پھنسے  افراد کی وطن واپسی کے لئے فلائٹس چلانے کی درخواست

    0

     حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری سے درخواست کی کہ مسقط سے حیدرآباد کیلئے فلائٹس چلائی جائیں تاکہ وہاں پر بغیر تنخواہ اور ضروری اشیا کے بغیر رہنے والے مایوس افراد کو واپس لایاجائے۔ راو نے یہ درخواست ان کو ٹوئیٹر پر موصول ایک ویڈیو کے جواب میں کی جس میں تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان سے کہا کہ اس کو دو سال اور تین ماہ سے وہاں تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔اس کو غذا کے لئے بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور وطن واپسی کے لئے کوئی فلائٹ بھی نہیں ہے۔تمام فلائٹس صرف کیرل تک ہی چلائی جارہی ہیں۔44سکنیڈ کے اس ویڈیو میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نظر آنے والاکریم نگر سے تعلق رکھنے والا سرینواس کہہ رہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے اس ہوٹل جس میں وہ کام کرتا ہے،بند ہوگئی ہے جس کے بعد اس کو اور دیگر کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راونے شہری ہوابازی کے وزیر سے ٹوئیٹر پر یہ درخواست کی۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS