نئی دہلی:یوم جمہوریہ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل صبح چوک سے شروع ہوگی جو راج پتھ، انڈیا گیٹ آوٹر سرکل، تلک مارگ، آئی ٹی او، بہادر شاہ ظفر مارگ، دہلی گیٹ اور دریاگنج کے نیتاجی سبھاش مارگ سے ہوتی ہوئی لال قلعہ میدان پہنچے گی۔دہلی پولیس کے جوائنٹ پولیس کمشنر (ٹریفک)این ایس بندیلا کے مطابق لوگ پہلے سے اپنے سفر کو پلان کرلیں۔ صبح نو بجے سے لیکر ساڑھے بارہ بجے تک پریڈ روٹ کی روٹ کی طرف آنے سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ 22جنوری کو شام چھ بجے سے 23جنوری کو پریڈ ختم ہونے تک راج پتھ چوک سے انڈیا گیٹ تک پوری طرح بند رہے گا۔ اسی طرح 22 جنوری کی رات 11بجے اور پریڈ ختم ہونے تک رفیع مارگ، جن پتھ، مان سنگھ وغیرہ جگہوں سے راج پتھ پر ٹریفک کو کراس کرنے پر پابندی رہے گی۔ 23جنوری کو صبح 9.15 بجے سے پریڈ کی شروعات ہوگی۔ تلک مارگ کراسنگ تک پہنچنے تک سی۔ہیکساگان۔ انڈیا گیٹ بند رہے گا۔ 23جنوری کو صبح دس بجے کے بعد تلک مارگ، بہادر شاہ ظفر مارگ، سبھاش مارگ وغیرہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پر روک رہے گی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
یوم جمہوریہ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS