راحت پیکج سے دیہی علاقوں میں روزگارمیں اضافہ ہوگا

0

نئی دہلی: انڈین چیمبرآف انڈسٹری اینڈ کامرس (ایسوچیم) نے حکومت کے راحت پیکج  کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستانی معشیت میں تیزی سے ترقی
 ہوگی۔ایسوچیم کے سکریٹری جنرل دیپک سود نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیکج سے کووڈ۔ 19 کے بعد صورت حال کو
سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ چھوٹی صنعتوں کو دی گئی راحت سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور کاروباریوں کو تجارت کرنے میں سہولت ہوگی۔ حکومت کے  
درمیانی اورطویل مدتی طریقہ کار سے معیشت میں تیزی آئے گی۔موجودہ چیلنج  وقت پرکاروباری یقینی کو بحال کرنے کی سمت میں کام کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا
کہ منریگا میں چالیس ہزارکروڑ روپے کے ایڈیشنل الاٹمنٹ دیہی ہندوستان میں روزگارکےمواقع میں اضافہ کرے گااورمانگ میں اضافہ کرے گا۔ اس  کے علاوہ مویشی
پروری اور ماہی پروری اورزراعت سےجڑے دیگر شعبوں کو دی گئی راحت سے بھی دیہی معیشت کو تقویت ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS