مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ملک کے موبائل سیکٹر میں اپنا اقتدار برقرار رکھتے ہوئے صرف چار برسوں میں ایک اہم سنگ میل طے کرلیا اور جولائی -2020 میں 40 کروڑ صارفین رکھنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ۔
مکیش امبانی کے ریلائنس جیو نے 5 ستمبر 2016 کو ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں قدم رکھا اور چار برسوں میں اس سیکٹر میں قبضہ جمائے بیٹھی بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو اپنی پالیسیوںاور حکمت عملی سے پیچھے دھکیل دیا ۔ اور وہ ملک کے دوردراز علاقوں میں نیٹ ورک پہنچاکر 40 کروڑ صارفین والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ۔
ملک میں موبائل سروسز ٹیلی کام سیکٹر کو شروع ہوئے 25 سال ہوچکے ہیں اور پہلے 40 کروڑ صارفین کوجوڑنے میں 14 سال لگے جبکہ جیو نے 4 سال سے بھی کم عرصے میں یہ کارنامہ کردکھایا ۔
ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں موبائل کنیکشن کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل گر رہا تھا۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے پیر کو دیر شام جاری اعداد و شمار میں جیو نے نئے صارفین کو بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 35 لاکھ 54 ہزار 415 صارفین کو جوڑا جس سے صارفین کی مجموعی تعداد 40 کروڑ 08 لاکھ 3018 ہوگئی۔
جیو کا موبائل صارفین کے معاملہ میں مارکیٹ شیئر 35.03 فیصد ہوگیا۔
موبائل صارفین کے معاملہ میں بھارتی ایرٹیل جولائی میں کئی مہینوں کے بعد نئے گاہکوں کو جوڑنے میں بھی کامیاب رہی۔ یہ کمپنی 32 لاکھ 60 ہزار 536 نئے صارفین کو جورنے کے ساتھ 31 کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 20 صارفین رکھنے والی ملک کی دوسری کمپنی بن گئی۔ بھارتی ایئرٹیل کا مارکیٹ شیئر 27.96 فیصد ہے۔
ووڈا آئیڈیا کے صارفین کے ٹوٹنے کا عمل جولائی میں بھی جاری رہا اور کمپنی کو 37 لاکھ 26 ہزار 121 صارفین کا نقصان ہوا۔ کمپنی 30 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 755 صارفین یعنی 26.34 فیصد حصہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے 3،88،313 صارفین بنائے اور11کروڑ 86 لاکھ 5 ہزار 117 صارفین یعنی 10.37 فیصد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔