نئی دہلی: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں کے نفسیاتی پریشانیوں سے نکلنے میں پرانے قوالوں اور صوفیوں کے کلاموں نے بھی مدد کی ہے۔ ان کلاموں نے ان کی مایوسی ،ڈپریشن دور کرکے ان میں محبت اور امن و آشتی کا پیغام پہنچایا ہے۔
اردواور ہندی کو دنیا بھر میں آن لائن پھیلانے کے کام میں وقف ادارہ’ریختہ فاؤنڈیشن‘کے ’صوفی نامہ‘ویب سائٹ کو اب تک 202 ممالک کے عوام نےدیکھا ہے۔ ہر روز اوسطا، تقریبا 37 ممالک کے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ان کلمات کو پڑھنے آرہے ہیں اور اس کے فیس بک پیج پر ہر ماہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ ان کلاموں سے راحت اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس حساب سے تقریبا 15 لاکھ سے زائد لوگوں نے ان صوفیوں کے کلام کو پڑھا اور قوالوں کو سنا اور دیکھا ۔
دنیا بھر میں مشہور اردو پورٹل ’ریختہ‘کے ’صوفی نامہ‘کورونا دور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی،محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانے کا بھی کام کیا ہے۔’ریختہ‘کی سائٹ کو 160 ممالک کے ایک لاکھ زیادہ افراد یومیہ دیکھتے ہیں۔
’ریختہ‘کے’صوفی نامہ‘نے لاک ڈاؤن میں لاکھوں افرادکو ڈپریشن سے بچایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS