نئی دہلی :دہلی یونیورسٹی 2020 (ڈی یو) ایڈمیشن کے عمل کو لیکر طالب علم کے اندیشہ اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے23جون کو ایک ویب نیئر پیش کرے گی۔
اس سال رجسٹریشن سے لیکر کاعذات تحقیق تک، داخلے سے جڑے ہر عمل کو آن لائن ہی کیا جارہا ہے ۔ ڈی یو میں ایڈمیشن کے لئے دہلی یونیورسٹی کے پورنل 20
جون کو کھل جائے گے اور یہ 4جولائی تک امیدواروں کے لئے کھلے رئے گے۔ انڈدر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم فل اور پی ایج ڈی پروگرام میں کیا جارہا ہے۔ ڈی
یو ایڈمیشن 2020ویب نیئر میں رجسٹریشن سبھی کے لئے باکل مفت ہوگا۔ویب نیئر صبح 11بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگا۔ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ
سے،ڈی یو نے اس سال داخلے کے عمل میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔
اس سال این سی سی اور این ایس ایس کے علاوہ ای سی اے کوٹہ میں داخلہ نہیں ہوگا۔ داخلہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ داخلے کے لئے کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
یہ فیصلہ کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ اس بار کھیلوں کے کوٹے کیلئے کوئی ٹرائل نہیں ہوگا لیکن داخلے صرف سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔
ڈی یو اسپورٹس کوٹہ میں 27 مختلف شعبوں میں داخلہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں تیر اندازی،ایتھلیٹکس،کرکٹ،فٹ بال،بیڈ منٹن،ہاکی،تیراکی،کشتی،ٹینس،جوڈو اورباسکٹ
بال شامل ہیں۔ ای سی اے زمرے میں تخلیقی تحریر،رقص،مباحثہ ، فائن ارٹس، موسیقی، طبلہ،ہارمونیم ، ستار،ڈھولک،ڈھول،گٹار اورسرود ،تھیٹر،این سی سی ، این ایس
ایس ،اور یوگا شامل ہیں۔
دہلی یونیورسٹی مںی داخلے کا رجسٹریشن ہفتہ کو شروع ہونے کے ساتھ ہی کورسز کے اندراج کا عمل شروع جائے گا۔ رجسٹریشن شروع ہونے کے صرف چار گھنٹوں
کے اندر،ڈی یو کے آن لائن پورٹل پر 25،889 رجسٹریشن ہوئیں۔
طلبا 4 جولائی تک داخلے کے لئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ کٹ آف فہرست کا اعلان اگست میں کیا جائے گا۔ طلبا کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ 4 جولائی کے
بعد کٹ آف مارکس کا اعلان ہونے تک اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کریں۔
یہ پہلا موقع ہے جب داخلہ کا پورا عمل آن لائن کیا جارہا ہے۔ کورونا وباکے سبب معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے عائد پابندیوں کی وجہ سے کوئی اضافی
نصابی سرگرمیاں (ای سی اے) اور کھیلوں کے ٹرائلز نہیں ہوں گے۔ ای سی اے کیٹیگری کے تحت،داخلے صرف این سی سی اور این ایس ایس طلباء کے لئے ہوں گے
ڈی یو ایڈمیشن 2020ویب نیئر میں رجسٹریشن سبھی کے لئے باکل مفت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS