نئی دہلی،(یو این آئی):خودکفیل ہندستان مہم کی جانب سےایک اور اہم کوشش کے تحت پیٹنٹ فائلنگ اور پراسیکیوشن کے لیے 80 فیصد کم فیس سے متعلقہ فوائد کو تعلیمی اداروں تک بھی بڑھایا گیا ہے۔ مرکز نے اس سلسلے میں پیٹنٹ ضوابط میں ترمیم کونوٹیفائڈ کیا ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق پیٹنٹ کے لئے درخواست دیتے وقت انویٹرزان پیٹنٹوں کو ان اداروں کے نام پر نافذ کرناپڑتا ہے جنہیں بڑے درخواست دہندگان کے لیے اس فیس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے جوبہت زیادہ ہے اور اس طرح یہ عمل حوصلہ شکنی کے طور پرکام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں اور ملک کی جدت میں اہم کردار ادا کرنے والے تعلیمی اداروں کی زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ، پیٹنٹ رولز ، 2003 کے تحت مختلف ایکٹ کے سلسلے میں ان کی جانب سے ادا کی جانے والی سرکاری فیس کو پیٹنٹ (ترمیمی) رولز 2021 کے ذریعہ اب کم کردیا گیا ہے۔ یہ ترمیم 21 ستمبر 2021 سے نافذ العمل ہے۔
اس کے علاوہ موصول درخواستوں کو پروسیسنگ میں طریقہ کار سے متعلقہ تضادات اور غیر ضروری اقدامات کو دور کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے 2016، 2017 ، 2019 اور 2020 میں پیٹنٹ ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، جس سے گرانٹ/رجسٹریشن اور حتمی تصفیہ میں تیزی آئی ہے۔ قوانین میں ترمیم کرکےعمل کو زیادہ چست ، وقت کا پابند ، صارف دوست اور ای لین دین کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔
علمی معیشت میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ، ہندوستان حالیہ برسوں میں اپنے دانشورانہ املاک کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیےقابل ذکر پیش رفت کر رہا ہے۔ جدت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ، حکومت ہندشعبہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ایسا تعلیمی اداروں میں کی جانے والی ریسرچ کو کمرشلائزیشن کی سہولت دے کر کیا جا سکتا ہے۔
یہ انسٹی ٹیوٹ متعدد تحقیقی سرگرمیوں میں شامل ہیں، جہاں پروفیسرز/اساتذہ اور طلباء بہت سی نئی ٹیکنالوجیز تیار کرتے ہیں جنہیں کمرشلائزیشن کی سہولت کے لیے پیٹنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہائی پیٹنٹ فیس ان ٹیکنالوجیز کو پیٹنٹ کرنے کے راستے میں ایک محدود عنصر پیش کرتی ہے اور اس طرح وہ نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کی حوصلہ شکنی کا کام کرتی ہیں۔