جے پور: (یو این آئی) کسان مہاپنچایت کے قومی صدر رامپال جاٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے دکھائے گئے راستے پر چل کر ملک کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ممکن ہے۔ رامپال جاٹ نے چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر نئی دہلی کےکسان گھاٹ پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ نے زندگی بھر کسانوں کی خدمت کی اور یہ منتر دیا کہ ملک کی خوشحالی کا راستہ کھیتوں اور کھلیانوں سے ہوتا ہے، ہم سب اسی راستے پر چلیں اورآج کے دن اسی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو راستہ بھٹکا ہے اور حکومتوں کی جانب سے اس راستے پر نہ چلنے کی وجہ سے کسانوں پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملک کے ماتھے پر کسانوں کی خودکشی کا داغ لگاہے۔ جن کسانوں کو قرض دہندہ ہوناچاہیے تھا وہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اتنا ہی نہیں اسے زرعی پیداوار کی لاگت بھی نہیں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قرض کی ادائیگی کی صلاحیت بھی باقی نہیں رہی۔ رامپال جاٹ نے کہا کہ زرعی ہندوستان میں کسانوں کی جیب خالی رہے اورملک سپر پاور بن جائے یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش اور کسانوں کے دن کے موقع پر ملک کی پیشانی سے خودکشی کا بدنما داغ دھل کرملک کو سپرپاور بنانے کے لئے زرعی پیداوار کی فائدہ مند قیمتوں کے لئے کم ازکم سہارا قیمت پر خریداری کی ضمانت کا قانون بنانے کا عزم کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو بھی چودھری چرن سنھ کے راستے پر چلنے اوراسے کامیاب بنانے کا عہد کرنا چاہئے۔
چرن سنگھ کے دکھائے گئے راستے پر چل کر کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ممکن:جاٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS