ئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے تین زرعی قوانین کے خلاف 26جنوری کو نکالی گئی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کیس میں مطلوب منندر سنگھ عرف مونی(30) کو گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل سیل کے ایک افسر نے بتایا کہ لال قلعہ تشدد معاملہ میں مطلوب منندر سنگھ کو منگل کی شام پیتم پورہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ سوروپ نگر کی سندھی کالونی میں اس کے گھر سے دو تلواریں برآمد ہوئی ہیں۔ منندر اے سی کار میکینک کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور اپنے گھر کے قریب خالی پلاٹ میں تلوار چلانے کی ٹریننگ کا ایک اسکول چلاتا ہے۔
اس سے قبل لال قلعہ تشدد معاملہ میں اداکار دیپ سدھو،سکھ دیو اور اقبال سنگھ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ پولیس نے دیپ سدھو ،جگراج سنگھ ،گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے جگبیر سنگھ ،بوٹا سنگھ،سکھدیو سنگھ اور اقبال سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 50،000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے 26 جنوری کوکسانوں کی تنظیموں نے مرکز کے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کی حمایت میں ایک ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی اور اس دوران کسانوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئی۔ اس دوران کچھ مظاہرین لال قلعے پر پہنچ گئے اور وہاں تاریخی عمارت کی فصیل پرکسان تنظیم کے اور مذہبی جھنڈے لگا دیئے تھے۔ 26 جنوری کو پولیس نے تشدد کیس میں 44 رپورٹ درج کیے ہیں اور اب تک 143 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ٹریکٹر پریڈ :لال قلعہ تشدد معاملہ میں منندرسنگھ گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS