نئی دہلی یکم اپریل : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکم کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں اورمرکز کے زیراقتدار علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے، جس میں سب سے زیادہ مہاراشٹر اورچھتیس گڑھ میں آئے۔
اس عرصے کے دوران، مہاراشٹرا میں جہاں 15717 فعال معاملات میں اضافہ ہوا تو چھتیس گڑھ میں 3472 کیسز آئے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 72330 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 40382 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک 11474683 مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ فعال معاملات 584055 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 459 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 162927 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.89 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصدرہ گئی ہے۔
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈاموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS