لندن، (یو این آئی): فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن کا واحد راستہ ہے۔
ایمینوئل میکرون نے برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ ’’امن کا واحد راستہ‘‘ ہے۔
میکرون، جو کہ بریگزٹ کے بعد کسی یورپی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ برطانیہ میں ہیں۔ خطاب کے اہم نکات
غزہ میں جنگ بندی فوری طور پر ضروری ہے۔
غزہ میں نہ ختم ہونے والی جنگ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔
فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنا ہی خطے میں امن قائم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
برطانیہ اور فرانس کو ایک موثر کثیرالجہتی کے دفاع اور بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔؎انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک سیاسی راستہ بہت ضروری ہے، اور میں علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی بنیاد کے طور پر دو ریاستی حل کے مستقبل پر یقین رکھتا ہوں جو اسرائیل کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے قابل بنائے گا۔
’میں واضح کرنا چاہتا ہوں، آج غزہ میں بغیر کسی شرط کے جنگ بندی کا مطالبہ کرنا، باقی دنیا کو صرف یہ بتا رہا ہے کہ ہمارے لیے بطور یورپی، کوئی دوہرا معیار نہیں ہے، اور جیسا کہ ہم انسانی جانوں سے وابستہ ہیں، جیسا کہ ہم علاقائی سالمیت سے وابستہ ہیں، ہم جنگ بندی چاہتے ہیں، کوئی بحث نہیں‘۔