نئی دہلی، (یو این آئی) انڈین پولیس سروس کے چھتیس گڑھ کیڈر کے افسر روی سنہا کو انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسس برانچ (را) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے مسٹر سنہا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان کی میعاد چارج سنبھالنے کی تاریخ سے یا اگلے احکامات تک دو سال کی مدت کے لیے ہوگی۔
مسٹر سنہا کو موجودہ را چیف سامنت کمار گوئل کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ مسٹر سامنت 30 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS