خود روزگار پیدا کرنے کا مرکز شروع کرے گاسودیشی جاگرن منچ

0

نئی دہلی، (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک سودیشی جاگرن منچ سوالمبی بھارت ابھیان کے تحت پورے ہندوستان میں مقامی سطح پر خود روزگار پیدا کرنے کے مراکز شروع کرے گا، جس میں نوجوانوں کو کاروباری بننے کی ترغیب دینے کے لئے روزگار کی تربیت اور مدد دی جائے گی۔سودیشی جاگرن منچ کے قومی شریک آرگنائزر اور سوالمبی بھارت ابھیان کے انچارج ستیش کمار نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاگرن منچ نے اس سال جنوری میں سوالمبی بھارت ابھیان شروع کیا تھا جس کا مقصد لوگوں کو خود روزگار فراہم کرنا اور انٹرپرینیورشپ فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم اب تک 639 اضلاع تک پہنچ چکی ہے اور تین لاکھ سے زائد نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 2000 سے زائد سیلف ایمپلائمنٹ جنریشن کانفرنس کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 15 سے 35 سال کی عمر کے تقریباً 33 کروڑ نوجوان ہیں اور اس میں ماہانہ نو لاکھ نوجوانوں کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر بہتر ہو رہا ہے اور حکومت نے خود روزگار کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں لیکن ان کے ثمرات مقامی سطح تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔مسٹر کمار نے کہا کہ سوالمبی بھارت ابھیان کے تحت مقامی سطح پر خود روزگار پیدا کرنے والی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں مقامی ضلعی افسروں، بینکوں کے اہلکاروں اور استفادہ کنندگان کو مدعو کیا جاتا ہے اور نوجوانوں کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور انہیں خود روزگار کے لیے ترغیب دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین سالوں میں سوالمبی بھارت ابھیان کے تحت ملک میں گا¶ں، شہر اور ضلع کی سطح پر خود روزگار پیدا کرنے کے مراکز کھولے جائیں گے ۔ اب تک 55 سیلف ایمپلائمنٹ جنریشن سنٹرز شروع کیے جا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS