سعودی عرب کے مفتی نے مسلمانوں سے تراویح اور عید نماز گھر پر پڑھنے کے لئے کی اپیل

    0

    کرونا وائرس وبا بحران پوری دنیا میں جاری ہے اور آئے دن اس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اموات بھی ہو رہی ہیں۔ ایسی صورت حال میں تمام ممالک اس وائرس کی روک تھام کے لئے ملک گیر لاک ڈاون کو نافذ کر رہے ہیں اور لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کو کہہ رہے ہیں۔  اسی دوران اپریل ماہ کے آخری ہفتے میں مسلمانوں کا مقدس ومتبرک مہینہ رمضان شروع ہونے جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے مفتی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران تراویح کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

     سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے جمعہ کے روزاعلان کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وبا جاری رہی تو ایسی صورت حال میں نماز تراویح اور عید الفطر گھروں ہی میں ادا کی جائے گی۔
    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ، " اگر مساجد میں کورون وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس وبا سے لڑنے کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے مسجد میں نماز ادا نہیں کی جاسکتی تو رمضان المبارک کی نماز تراویح گھروں میں ادا کی جائے" انہوں نے کہا عید نماز بھی گھر پر ہی پڑھی جائے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS