نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے اوریہ میں رونما ہوئے سڑک حادثےپر آج شدید رنج وغم کا اظہار کیا۔کووند نے ٹویٹ کر کے کہا،’’اوریہ(اتررپردیش)میں ہوئے اس سڑک حادثہ کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔مقامی انتظامیہ کے ذریعہ متاثرہ افراد کی مدد کے لئے سبھی ضروری اقدام کئے جارہے ہیں۔ صدرنے کہا،’’"سوگوار کنبوں سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔" واضح رہے کہ اوریہ میں قومی شاہراہ-2پر صدرتھانہ علاقہ کے چیروہلی میہولی گاوں میں ہفتہ کی صبح اس حادثہ میں 24 مائیگرینٹ ورکز کی موت ہوگئی اور 35دیگر زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS