نئی دہلی: راکیش استھانا نے آج بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔
بی ایس ایف میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ سول ایوی ایشن سیکورٹی بیورو کے سربراہ تھے، ساتھ ہی وہ ڈرگ کنٹرول بیورو کے ڈائرکٹر جنرل کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے تھے۔
استھانا گجرات پولیس میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ان میں ودوڈرہ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، ودوڈرہ شہر اور سورت کے پولیس کمشنر کا عہدہ شامل ہے۔ وہ مرکزی تفتیشی بیورو میں ایڈیشنل ڈائرکٹر اوراسپیشل ڈائرکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
انہیں 2001میں قابل ذکر خدمات کے لئے پولیس میڈل اور 2009میں اسپیشل سروس کے لئے صدر کے پولیس میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔
راکیش استھانا بی ایس ایف کے نئے ڈائرکٹر جنرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS