نئی دہلی: حزب اختلاف کے 8 ممبران کو ایوان بالاراجیہ سبھا میں غیر مہذہب رویہ اختیار کرنے کی پاداش میں پیر سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی)کے ڈیرک او برائن اور ڈولا سین ،کانگریس کے سید ناصرحسین،رپون بورا،راجیو ستو،عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ،مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے کے راگیش اور ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی کے ایلامارم کریم کو رواں سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطلی کا اعلان کیا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ معطل ممبران ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ ایوان سے باہر چلے جائیں ۔ اس کے باوجود تمام اراکین نے ایوان میں کھڑے ہوکر معطلی کی کارروائی کے خلاف نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9.40 سے 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
ممبروں کی معطلی کے اعلان کے فوراً بعد ہی کانگریس ،آپ اور ترنمول کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اورنعرے بازی کرنے لگے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کل زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری کے دوران کچھ ممبران اسپیکر کی نشست کے قریب پہنچ گئے،مائیک کو اکھاڑدیا اور کاغذات پھینک دیئے۔ ڈپٹی اسپیکر کو گالیاں دیں اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔ انہوں نے کل کے دن کو ایوان بالا راجیہ سبھا کے لئے ایک بہت ہی برا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ممبروں کے ذریعہ کووڈ19 سے متعلق فاصلے پرعمل نہیں کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ممبران چیئر کے قریب ناچ رہے تھے ،چلارہے تھے۔ اگر وقت پر مارشل نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کو ممبروں نے جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما سمیت 46 ارکان نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کی ہے،جسے وہ نامنظور کرتے ہیں۔
چیئرمین ونکیا نائیڈو نے کہا کہ اگر ایوان میں کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بحث و مباحثہ ہونی چاہئے۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا قابل مذمت ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ڈپٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں پر ہنگامہ کھڑا کررہے ممبران اپنی اپنی نشستوں پر جائیں تو وہ اسے منظور کروانے کے لئے ووٹنگ کرائیں گے ، لیکن ممبران نے ایسا نہیں کیا۔ ممبران نے پارلیمانی اقدار و روایات کی خلاف ورزی کی۔ اگر ممبران ضابطوں اور قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو کارروائی کیسے ہوگی۔
اس کے باوجود معطل ممبران ایوان میں موجود تھے اور شور مچاتے رہے۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دس بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
ایوان بالا میں حزب اختلاف کے 8 ممبران معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS