راجیہ سبھا کی کارروائی ہنگامہ کے سبب ملتوی

0

نئی دہلی :راجیہ سبھا کی کارروائی اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامے کے باعث شہریت(ترمیمی)قانون  کے معاملے میں تین بار ملتوی ہونے کے بعد دن  بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر باضابطہ کام نمٹانے کے بعد  چیرمین نے ایوان کو بتایا کہ انہیں ضابط 267 کے تحت  تحریک  التواء کے حوالے سے نوٹس موصول ہوئے ہیں لیکن ان کی منظوری نہیں دی جاسکتی ہے۔اس پر اپوزیشن ممبران مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نہ تووقفہ صفرہونے دیا اور نہ ہی وقفہ سوال اور ایوان کی کارروائی وقفہ طعام تک  کے لئے ملتوی کردی گئی۔  دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کردیا اور ایوان تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا  گیا۔ جب ایوان  کی کارروائی تین بجے شروع ہوئی تو کانگریس ،ترنمول ،سی پی آئی ایم ،سی پی آئی وغیرہ کے ممبران چیرمین کے قریب پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ ڈپٹی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے  شور شرابہ کے دوران  بی جے پی کے بھوپندر یادو سے شکریہ کی تحریک شروع کرنے کو کہا۔  انہوں نے ہنگامہ کرنے والوں  سے درخواست کی کہ وہ صدر کے خطاب پرشکریہ کی تحریک پر مباحثے کے دوران شہریت (ترمیمی)قانون کا مسئلہ کواٹھاسکتے ہیں لیکن حزب اختلاف کے ممبران ہنگامہ کرتے رہے ۔ یادو ہری ونش سے  کہتے رہے کہ اس معاملےپر ایوان کے  قائد ایوان اور حزب اختلاف کے قائد کی رائے سن لی جائے  لیکن اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ بدستور جاری رہا۔ آخر کار شور شرابہ  کے پیش نظر  10 منٹ کے اندرہری ونش نے ایوان کی کارروائی دن کے لئے ملتوی کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS