راجیہ سبھا نے 76 پرانے قوانین کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

0

نئی دہلی (یو این آئی): اپوزیشن کی غیر موجودگی میں صوتی ووٹ سے غیر استعمال پرانے قوانین کو ختم کرنے کی مودی حکومت کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر راجیہ سبھا نے بدھ کو منسوخی اور ترمیمی بل 2023 کو منظور کر لیا، جس میں ایسے 76 قوانین کو منسوخ کیا گیا ہے۔

لوک سبھا نے 27 جولائی 2023 کو اس بل کو پاس کیا تھا لیکن اس میں 65 پرانے غیر استعمال شدہ قوانین شامل ہیں۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے یہ بل پیش کیا۔ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اس بل پر آٹھ ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ اس پر بحث کا جواب دیتے ہوئے میگھوال نے کہا کہ قانون قدرتی موت نہیں مر سکتا۔ اس لیے مودی حکومت نے پرانے غیراستعمال قوانین کو منسوخ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور اس کے تحت اب تک 1486 قوانین کو ختم کیا جا چکا ہے۔ اب مزید 76 پرانے قوانین کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو کل 1562 قوانین ختم ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیامنٹ پر حملے کے معاملے میں گروگرام سے وکی شرما اور ان کی اہلیہ گرفتار

انہوں نے کہا کہ ان قوانین کا کوئی فائدہ نہیں۔ میگھوال نے کہا کہ پچھلی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے ایسا ایک بھی قانون ختم نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS