Image;newindianexpress

نئی دہلی :قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے چار بارملتوی کئے جانے کے بعدایوان کی کارروائی پورے دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دہلی میں حکومت اور لیفٹننٹ گورنر کے حقوق سے متعلق قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج راجیہ سبھا میں زور دار ہنگامہ کیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی 4مرتبہ ملتوی کی گئی اور بعد میں چھ بجکر دس منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے جیسے ہی یہ بل ایوان میں پیش کیا کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہاکہ اس میں دہلی حکومت کے اختیارات پر سخت حملہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کے اراکین نے بھی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے شوروغل کیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی، لیکن اس کا اثر نہیں ہونے پر انہوں نے کارروائی15 منٹ کے لئے پانچ بجکر 24منٹ تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد کارروائی پندرہ۔پندرہ منٹ کے لئے تین بار ملتوی کی گئی اور پھرپورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS