مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی

0

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے اپنے موجودہ رکن اشوک گستی اورسابق رکن محترمہ کپیلاواتسائن کو خراج عقیدت پیش کرنے بعد ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کردی ۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے راجیہ سبھاکی کارروائی شروع ہوتے ہی کرناٹک سے نومنتخب ممبر گستی اور سابق ممبر محترمہ کپیلا کے انتقال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گستی نے 22 جولائی کو ایوان بالا کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا اور جمعرات کو بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کورونا سے متاثر تھے۔
نائیڈو نے کہا کہ مسز واتسائن اس ایوان کی دو بار نامزد ممبر تھیں اورانہیں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ممبروں کی موت سے ملک نے اچھے سماجی کارکن اور ممبر پارلیمنٹیرین کھو دیا ہے۔ ممبران نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت  پیش کی  جس کے بعد ایوان نے ان کے اعزاز میں نو بجے سے آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS