جموں: (یو این آئی)راجوری کے پرگرال فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے بعد مزید جنگجوؤں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرفوج نے چھ کلومیٹر علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے پرگرال فوجی کیمپ پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فدائین کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مہلوک فدائین کے ساتھی موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر فوج نے درہال سے پرگرال تک کے چھو کلومیٹر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کی اضافی بٹالین کو طلب کرکے رہائشی آبادی کے ساتھ ساتھ جنگلوں کو بھی محاصرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی اور کھوجی کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ درہال سے پرگرال تک کے چھ کلومیٹر علاقے کو پوری طرح سے فوجی نے محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ ان علاقوں کی طرف کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راجوری فدائین حملہ: جنگجوؤں کی موجودگی کے پیش نظر چھ کلومیٹر علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS