ممبئی: بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ کی آنے والی فلم’چھلانگ‘کا پہلا پوسٹر لانچ ہو گیا ہے۔ فلمساز ہنسل مہتا کی فلم ہے۔ اس فلم میں نصرت بھروچا اور محمد ذیشان ایوب کے بھی اہم کردار ہیں۔ یہ فلم ایک پی ٹی ٹیچر کے حوصلہ افزا سفر کی کہانی ہے، جس میں راجکمار راؤ پی ٹی ٹیچر بنے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں راجکمار راؤ تکیے کی شکل میں فٹبال کا استعمال کرتے ہوئے سرخ ٹریک سوٹ میں سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے ارد گرد بہت سے بچے ہیں جو سبھی اسکولی طلباء لگ رہے ہیں، وہیں نصرت انہیں گھور رہی ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت عنوان بھی دیا گیا ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے ’لمبی چھلانگ کے لئےلمبی نیند ضروری ہے‘۔ اس فلم کے ذریعے، ہنسل مہتا کہیں نہ کہیں اسکولی نصاب میں کھیلوں کی تعلیم کو بھی ضروری بنانے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ پوسٹر میں بھی اس کی کوشش واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔
راجکمار راؤ کی فلم’چھلانگ‘کا پہلا پوسٹر منظرعام پر آیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS