نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے معاملوں کے درمیان مرکزی کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ سے ہوئی میٹنگ میں اس بات کا خاص طورپر ذکر کیاگیا کہ ریلوے نے مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کی گھر واپسی کےلئے 350 مزدورخصوصی ٹرینیں چلائی ہیں جن میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے جایا گیا ہے۔کابینہ سکریٹری نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ اور زیادہ مزدور خصوصی ٹرین چلانے کےلئے ریلوےکے ساتھ تعاون کریں۔وندے بھارت مشن کے تحت غیر ملکوں میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے میں ریاستوں کے تعاون کا بھی ذکر کیاگیا۔ کابینہ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹروں ،نرسوں اور دیگر طبی اہلکاروں کی آمدورفت میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور سبھی کورونا سپاہیوں کی حفاظت کےلئے وسیع قدم اٹھائے جانے چاہئے۔ چیف سکریٹریوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے حالات کے بارے میں اطلاع دی اور کہا کہ کورونا سے بچاؤ ضروری ہے لیکن
اقتصادی سرگرمیوں میں بھی مرحلے وار طریقےسے تیزی لائی جانی چاہئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS