ممبئی:جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہزار خاندانوں کو گروسري (کریانے کا سامان) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے قہر کے دوران فلم انڈسٹری کے متعدد فنکار کسی نہ کسی طرح لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ اب اس فہرست میں رجنی کانت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کو پچاس لاکھ روپے دینے کے بعد رجنی کانت ندیگر سنگم کے اداکاروں کی مدد کے لئے بھی آگے آئے ہیں۔ وہ ندیگر سنگم میں
تقریبا ً ایک ہزار فنکاروں کو گروسری کا سامان دستیاب کرائیں گے۔
ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ندیگر سنگم) کے بہت سے فنکار وں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ایسے میں رجنی کانت
نے ان ہزار فنکاروں کو گروسری فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے ان فنکاروں کے اہل خانہ کو مدد مل سکتی ہے جو کورونا بحران کے دوران پریشانی کا سامنا
کررہے ہیں۔
ہزار خاندانوں کو گروسری دیں گے رجنی کانت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS