Image:The Quint

نئی دہلی، یکم اپریل : کانگریس نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر ہرکام ووٹ بینک کو ذہن میں رکھ کر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رجنی کانت بہترین اداکار ہیں اور انہیں ہندوستان سینما کا بہترین داداصاحب پھالکے ایوارڈ پہلے ہی دیا جانا چاہیے تھا۔
کانگریس کے ترجمان راجیوشکلا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ رجنی کانت جیسے عظیم فن کار کو یہ ایوارڈ دینا اچھا قدم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا،’’بی جے پی ہرچیز پرووٹ اینگل لگاتی ہے اور ہرکام میں سیاست تلاش کرتی ہے۔ اسے ہرکام ووٹ کے حساب سے نہیں کرنا چاہیے بلکہ رجنی کانت جیسے عظیم اداکار کو پہلے ہی اس طرح کا بڑا اعزاز دیا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ رجنی کانت جی بہت بڑے اداکار ہیں۔ سب ان کا احترام کرتے ہیں۔ وہ بہت بڑے اورکامیاب فن کار ہیں۔ ان کو پدم شری، پدم بھوش جیسے تمام اعزازات دئے جانے چاہیے لیکن الیکشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور ہرچیز پر سیاست کرنے کے رجحان سے حکومت کو باز آناچاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS