فرسٹ کلاس کرکٹ میں  750 وکٹیں لینے والے راجندر گوئل چل بسے

0

نئی دہلی: فرسٹ کلاس کرکٹ میں 750 وکٹیں لینے والے سابق لیفٹ آرم اسپنرراجندر گوئل اتوار کے روز عمر سے متعلق بیماریوں کے سبب چل بسے۔ وہ 77 سال کے تھے۔ رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔
گوئل کے خاندان میں  بیوی اور بیٹے نتن گوئل ہیں۔ 20 ستمبر 1942 کو ہریانہ، نروانہ میں پیدا ہونے والے گوئل اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پٹیالہ،ہریانہ،پنجاب، دہلی اورشمالی زون کے لئے کھیلے اورانہوں نے 157 میچوں میں 18.58 کی اوسط سے 750 وکٹیں حاصل کیں۔ گوئل نے اننگز میں 59 وکٹیں لیں اور میچ میں 18 مرتبہ 10 وکٹیں لیں۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدررنبیر سنگھ مہندرانے گوئل کی موت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گوئل ملک کے بائیں بازو کے بہترین اسپنرزمیں سے ایک تھے لیکن وہ ایک ایسے وقت میں کرکٹ کھیل رہے تھے جب بائیں ہاتھ کے ٹیم کے اسپنربشن سنگھ بیدی کا سکہ ہندوستانی ٹیم میں تھا۔ بیدی کے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے گوئل کبھی بھی ہندوستان کے لئے نہیں کھیلے تھے۔
بیدی نے گوئل کو بی سی سی آئی ایوارڈ تقریب میں سی کے نائیڈو کولائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا تھا۔ انہوں نے 44 سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 23 دسمبر 1958 کو پٹیالہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سروسز کے خلاف فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ اس کا آخری فرسٹ کلاس میچ 9 مارچ 1985 کو بمبئی کے خلاف ہریانہ کے لئے کھیلا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS