راجستھان :سماعت کے صرف 3 منٹ میں کیس بند ہوا

0

نئی دہلی: راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان،اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی نے باغی ایم ایل اے (پائلٹ کیمپ) کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی گزارش  کی۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ اسپیکر کی جانب سے کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ، کیوں کہ ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ان کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔ جس کے بعد ایپکس عدالت نے اسپیکر کو اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔
کپل سبل کی درخواست واپس لینے کی درخواست پر،عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سماعت کے صرف 3 منٹ میں،اس کیس کو سپریم کورٹ میں بند کردیا گیا۔ سبل نے کہا کہ اگر ہم درخواست واپس لے رہے ہیں تو پھر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس معاملے کو نہیں اٹھا سکتے۔ سبل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والا کیس سپریم کورٹ میں جاری رہ سکتا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS