جے پور: راجستھان میں آج کورونا انفیکشن کے 76 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا متاثرہ کی تعداد 16 ہزار 85 ہوگئی ہے۔
جمعرات کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، نئے معاملات میں سب زیادہ سے زیادہ تعداد جے پور میں 14، الور میں 13، کوٹہ میں نو، باڑمیر میں سات، دھول پور میں چھ، ڈنگر پور میں پانچ، دوسہ میں چار، ہنومان نگر، بھرت پور، جھنجو میں بیکانیر میں دو، دو، اجمیر، جھالاوار، ناگور، اودے پور میں کورونا سے متاثرہ ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج صبح آنے والی اس رپورٹ میں ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریاست میں ابھی تک 375 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوچکی ہے۔
ریاست میں اب تک سات لاکھ 26 ہزار 77 افراد کے نمونے کورونا تفتیش کے لئے لئے جاچکے ہیں، جن میں سے سات لاکھ چھ ہزار 363 منفی پائے گئے، جبکہ 3905 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ اب تک 12 ہزار 424 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 12 ہزار 178 اسپتال سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب 3013 سرگرم معاملات ہیں۔
راجستھان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 85 ہوگئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS