جے پور، (ایجنسیاں) راجستھان کے نامزد وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما 15 دسمبر کو راجستھان کے 14 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ راجستھان بی جے پی نے حلف برداری کی تقریب کے لیے پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب راجدھانی جے پور کے البرٹ ہال کے باہر منعقد ہوگی۔ نامزد وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بدھ کے روز سانگانیر میں سانگا بابا مندر کا دورہ کیا، جبکہ نامزد نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے جے پور میں گووند دیو مندر میں درشن کیے۔
نامزد وزیر اعلیٰ نے ابھی تک ممکنہ کابینہ کے وزرا کی فہرست ظاہر نہیں کی ہے۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد بھجن لال نے گورنر سے بھی ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: راجیہ سبھا نے 76 پرانے قوانین کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم بی جے پی کے تمام رہنماؤں کے ساتھ مل کر راجستھان کی ہمہ جہت ترقی کریں گے‘۔