مرکزی وزیر صحت نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو لکھا خط

0

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے راجستھان کے کوٹا ضلع میں نومولود بچوں کی اموات کے معاملے پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا۔
 ہرشوردھن  نے وزیراعلیٰ کو اس معاملے میں تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ  ’ہم نے اپنی جانب سے ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ افسوس ناک ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے مقابلے اس بار اموات کی تعداد  کافی زیادہ ہے‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوٹا کے جے کے لون اسپتال میں ایک ہی ماہ میں 77 ،نومولود بچوں کی اموات ہوئی تھیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS