راجستھان: مزدوروں نے کام کے گھنٹے بڑھانے کے فیصلے کو واپس لیے جانے کا خیر مقدم کیا

0

نئی دہلی: مزدور تنظیم آل اندیا ٹریڈ یونین کانگریس نے کارخانوں اور کام کے مقامات پر کام کے گھنٹے آٹھ سے بڑھا کر 12 کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے راجستھان حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
تنظیم کی جنرل سکریٹری امر جیت کور نے ایک بیان میں کہا کہ راجستھان حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ اس سے مزدوروں کے مفادات کی حفاظت ہو سکے گی اور ان کا استحصال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش حکومتوں کو بھی مزدور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کو کمزور کرنے کی مہم چھوڑ دینی چاہیے۔ ریاستی حکومتوں نے جن مزدورقوانین کو کمزور کرنے کا اقدام کیا ہے انھیں پہلے کی طرح بغیر تبدیل کئے ہوئے بحال کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب مزدوروں کی مزدوری اور تنخواہ پر مصیبت آگئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو ایسے اقدام کرنے چاہئے کہ مزدوروں کا محنتانہ انھیں مل سکے۔ 
راجستھان حکومت نے 11 اپریل کو ریاست میں کارخانوں میں مزدوروں کے کام کے وقت کو آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی مخالفت مزدور تنظیموں نے کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے مزدوروں کا استحصال ہوگا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS