جے پور(یو این آئی) :راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹ نہ ہونے کے باوجود راجیہ سبھا انتخابات میں تیسرے امیدوار کو میدان میں اتار کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔گہلوت نے آج راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے تینوں امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے یہ بات
کہی۔ راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی کے تینوں امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہ کھیل 15 سال پہلے بھی کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کے اپنے ایم ایل اے امیدوار کی حمایت میں دستخط کرتے ہیں اور آزاد امیدوار کے طور پر فارم بھرا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بی جے پی نے ایسا ہی امیدوار کھڑا کیا تھا اور اس بار مسٹر سبھاش چندر کو میدان میں اتار کے بھڑکانے کا کام کریں گے ، ووٹ کا لالچ دیں گے ، آنے والے وقت میں ان کی حالت مزید خراب ہونے والی ہے ۔ انہوں
نے کہا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ لوگ راجستھان میں ایسی روایت کیوں ڈال رہے ہیں، کیوں وہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کے ایم ایل
اے اور حمایت یافتہ ایم ایل ایز 34 دن تک ساتھ رہے تب بھی ایم ایل اے ہوٹل سے باہر نکلتے ہی دس کروڑ کی پہلی قسط کی پیشکش کی گئی، تب بھی کوئی نہیں ہلے گا اور اب بھی کوئی بکنے والا نہیں ہے ۔ اس وقت بی ٹی پی ، سی پی ایم ، آزاد اور بی
ایس پی اتحادیوں نے بھی حمایت کی۔ اس لیے حکومت بچ گئی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا یہ فیصلہ انہیں اس الیکشن میں مہنگا پڑے گا۔
بی جے پی ایک اور امیدوار اتار کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے:گہلوت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS