راجستھان :جے کے لون اسپتال کے بعد بوندی میں بھی نومولود بچوں کی اموات

0

راجستھان:کوٹہ کے جے کے لون اسپتال میں بچوں کی اموات سے متعلق تنازعہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ ایک اور معاملہ بوندی میں سامنے ایا ہے  ایک مہینے میں 10 بچوں کی اموات ہوئی
ہیں، ان بچوں کی اموات کے اعداد و شمار اسپتال نے چھپا رکھا تھا۔بجوں کی اموات ایس این سی یو وارڈ میں ہوئی ہے۔ 
اسی دوران ، ضلع کلکٹر نے  جب اسپتال کا دورہ کیا اور اعداد و شمار معلوم کئے تو ان کے سامنے ایک ماہ میں 10بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیا ۔  
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر  نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ و ہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ ساتھ ہی استپال میں کسی طرح کی کوئی انفیکشن نہیں ہو اس بات کا خیال رکھا جائے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS