ممبئی:(یو این ائی) راجستھان رائلس اور چنئی سوپر کنگس اپنے اپنے گزشتہ مقابلوں میں جیت درج کرچکے ہیں اور اب دونوں ٹیمیں پیر کو یہاں وان کھڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں ایک دوسرے کو سخت چیلنج دینے کے ساتھ ساتھ اپنی دوسری جیت درج کرنا چاہیں گی۔
راجستھان رائلس نے اپنے دوسرے مقابلے میں دہلی کیپیٹلس کی ٹیم پر آخری اوور میں دلچسپ جیت درج کی تھی جبکہ چنئی نے اپنے گزشتہ مقابلے میں پنجاب کنگس کو آسانی سے چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔
آئی پی ایل کے پہلے کچھ میچوں میں وان کھڑے اسٹیڈیم رنوں سے بھرا رہا تھا لیکن کچھ میچوں میں گیند نے اپنا جادو دکھایا ہے اور گزشتہ کچھ میچوں میں اسکور 150رنوں سے نیچے رہا ہے۔ چنئی نے جمعہ کو وان کھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دیپک چہار کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کی ٹیم کو 106رن پر نپٹانے کے بعد15.4اوور میں چار وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا تھا۔
راجستھان کے اہم تیز گیندباز کرس مورس نے میچ سے قبل کی شام کہا کہ چنئی کے خلاف ہماری تیاریاں پہلے جیسی ہیں۔ حالانکہ کچھ کھلاڑیوں کے لئے ہمارے پاس کچھ منصوبہ ہیں لیکن اوور آل ہماری تیاریوں میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا ہے۔
راجستھان اور چنئی اپنی دوسری جیت کے لئے اتریں گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS