نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی میں جمعرات کی صبح مانسون سے پہلے بارش شروع ہونے سے گرمی کی لہر کا سامنا کرنے والے لوگوں کو کچھ راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری کم 23.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے سبب قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران مغربی ہواؤں کے دباؤ کی وجہ سے پورے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا تھا کہ ’’مغربی ہواؤں کے دباؤ کے سبب مغربی ہمالیائی خطہ میں بہت زیادہ بارشیں ہوں گی اور 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب، ہریانہ ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش میں میں کافی بارشیں ہوں گی۔ بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ 17 جون کو جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا جنوب مغربی مانسون نے مراٹھواڑہ اور رائل سیما اور تمل ناڈو کے کچھ حصوں سمیت پورے کرناٹک میں پیش قدمی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ’’اگلے 2-3 دنوں میں ودربھ اور تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں ۔ جنوب مغربی مانسون کے 20 اور 25 جون کے درمیان قومی دارالحکومت پہنچنے کا امکان ہے ‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS