ریلوے نے مسافروں کے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی

0

نئی دہلی (یواین آئی): ہندوستانی ریلوے کے طویل فاصلے کے مسافروں کے کرایوں میں یکم جولائی سے معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے سلیپر کلاس کے کرایوں میں ایک پیسہ فی کلومیٹر اور ایئر کنڈیشنڈ کلاسوں میں دو پیسے فی کلومیٹر تک کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ 500 کلومیٹر تک کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہے جبکہ 500 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری کے لیے کرایوں کی شرح میں آدھا پیسہ فی کلومیٹر بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح مضافاتی اور ماہانہ یا سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ریلوے کے مسافر کرایوں میں سال 2014 میں اضافہ کیا گیا تھا، تمام کلاسز کے مسافر کرایوں میں 14.2 فیصد اور مال بردار کرایوں میں 6.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق اسی سال 25 جون سے ہوا۔ سال 2019 میں میل ایکسپریس ٹرینوں میں غیر محفوظ کلاس کے مسافروں کو 2 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ سلیپر کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے اور فرسٹ کلاس کے کرایوں میں بھی 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ عام ٹرینوں کے سیکنڈ کلاس کے کرائے میں 01 پیسے فی کلومیٹر اور سلیپر کلاس کے کرائے میں بھی 01 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ فرسٹ کلاس کے کرایہ میں ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تمام ایئر کنڈیشنڈ کلاسز میں 04 پیسے فی کلومیٹر کا یکساں اضافہ کیا گیا۔ یہ اضافہ جنوری 2020 سے لاگو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS