ریلوے پولیس فورس کا ملازم کورونا سے متاثر، ریل بھون دو دن کے لئے سیل

0

نئی دہلی: ریلوے پولیس فورس(آر پی ایف)کے ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے پر وزارت ریلوے کے ہیڈکوارٹر ریل بھون  کو دو دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت ریلوے کے سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ کل رات فیصلہ کیا گیا کہ ریل بھون جمعرات اور جمعہ کو بند رہےگا۔ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے اب ریل بھون پیر کو کھلے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چوتھے فلور پر آر پی اف کے دفتر میں ایک ملازم کے کورونا وائرس میں مثبت پائے جانے کے پیش نظر کیاگیا ہے۔
ریل بھون کو جمعرات اور جمعہ کو اچھی طرح سے سینیٹائز کرایا جائےگا۔ریلوے کے چوتھے فلور پر تعینات تقریباً سات آٹھ ملازمین کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے جو متاثر ملازمین کے رابطے میں آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS